Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 82

Tafseer
  1. وَ اِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدٰى﴿82﴾

    1. وَاِنِّىْاور بیشک میں
    2. لَغَفَّارٌبڑا بخشنے والا
    3. لِّمَنْاس کو۔ جو جس
    4. تَابَتوبہ کی
    5. وَاٰمَنَاور وہ ایمان لایا
    6. وَعَمِلَاور اس نے عمل کیا
    7. صَالِحًانیک
    8. ثُمَّپھر
    9. اهْتَدٰىہدایت پر رہا
Translation · Tafheem-ul-Quran
البتہ جو توبہ کر لےاور ایمان لائے اور نیک عمل کرے، پھر سیدھا چلتا رہے، اُس کے لیے میں بہت درگزر کرنے والا ہوں۔ 60
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 60 یعنی مغفرت کے لیے چار شرطیں ہیں۔ اول توبہ، یعنی سرکشی و نافرمانی یا شرک و کفر سے باز آجانا۔ دوسرے، ایمان، یعنی اللہ اور رسول اور کتاب اور آخرت کو صدق دل سے مان لینا۔ تیسرے عمل صالح، یعنی اللہ اور رسول کی ہدایات کے مطابق نیک عمل کرنا۔ چوتھے اہتداء، یعنی راہ راست پر ثابت قدم رہنا اور پھر غلط راستے پر نہ جا پڑنا۔
Tafheem-ul-Quran - 20 : 82