Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 21. Al-Anbiyaa · Ayah 104

  1. یَوْمَ نَطْوِی السَّمَآءَ كَطَیِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ١ؕ كَمَا بَدَاْنَاۤ اَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِیْدُهٗ١ؕ وَعْدًا عَلَیْنَا١ؕ اِنَّا كُنَّا فٰعِلِیْنَ﴿104﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. نَطْوِيہم لپیٹ لیں گے
    3. السَّمَآءَآسمان
    4. كَطَيِّجیسے لپیٹا جاتا ہے
    5. السِّجِلِّطومار
    6. لِلْكُتُبِتحریر کا کاغذ
    7. كَمَا بَدَاْنَآجیسے ہم نے ابتدا کی
    8. اَوَّلَپہلی
    9. خَلْقٍپیدائش
    10. نُّعِيْدُهٗہم اسے لوٹا دیں گے
    11. وَعْدًاوعدہ
    12. عَلَيْنَاہم پر
    13. اِنَّا كُنَّابیشک ہم میں
    14. فٰعِلِيْنَ(پورا) کرنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ دن جبکہ آسمان کو ہم یوں لپیٹ کر رکھ دیں گے جیسے طومار میں اوراق لپیٹ دیے جاتے ہیں جس طرح پہلے ہم نے تخلیق کی ابتدا کی تھی اُسی طرح ہم پھر اُس کا اعادہ کریں گے یہ ایک وعدہ ہے ہمارے ذمے، اور یہ کام ہمیں بہرحال کرنا ہے