Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 67

Tafseer
  1. مُسْتَكْبِرِیْنَ١ۖۗ بِهٖ سٰمِرًا تَهْجُرُوْنَ﴿67﴾

    1. مُسْتَكْبِرِيْنَتکبر کرتے ہوئے
    2. بِهٖاس کے ساتھ
    3. سٰمِرًاافسانہ کوئی کرتے ہوئے
    4. تَهْجُرُوْنَبیہودہ بکواس کرتے ہوئے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اپنے گھمنڈ میں اُس کو خاطر ہی میں نہ لاتے تھے، اپنی چوپالوں میں اُس پر باتیں چھانٹتے 63 اور بکواس کیا کرتے تھے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُؤْمِنُوْن 63 اصل میں لفظ " سٰمِراً " استعمال کیا گیا ہے۔ سمر کے معنی ہیں رات کے وقت بات چیت کرنا، گپیں ہانکنا، قصے کہانیاں کہنا۔ دیہاتی اور قصباتی زندگی میں یہ راتوں کی گپیں عموماً چوپالوں میں ہوا کرتی ہیں، اور یہی اہل مکہ کا بھی دستور تھا۔