Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 38

Tafseer
  1. وَّ عَادًا وَّ ثَمُوْدَاۡ وَ اَصْحٰبَ الرَّسِّ وَ قُرُوْنًۢا بَیْنَ ذٰلِكَ كَثِیْرًا﴿38﴾

    1. وَّعَادًااور عاد
    2. وَّثَمُوْدَااور ثمود
    3. وَاَصْحٰبَ الرَّسِّاور کنویں والے
    4. وَقُرُوْنًۢااور جماعتیں
    5. بَيْنَ ذٰلِكَان کے درمیان
    6. كَثِيْرًابہت سی
Translation · Tafheem-ul-Quran
اِسی طرح عاد اور ثمود اور اصحابُ الرس 52 اور بیچ کی صدیوں کے بہت سے لوگ تباہ کیے گئے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفُرْقَان 52 اصحاب الرس کے متعلق تحقیق نہ ہوسکا کہ یہ کون لوگ تھے۔ مفسرین نے مختلف روایات بیان کی ہیں مگر ان میں کوئی چیز قابل اطمینان نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ جو کچھ کہا جاسکتا ہے وہ یہی ہے کہ یہ ایک ایسی قوم تھی جس نے اپنے پیغمبر کو کنوئیں میں پھینک کر یا لٹکا کر مارا تھا۔ رَس عربی زبان میں پرانے کنوئیں یا اندھے کو کہتے ہیں۔