تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 118
Tafseerفَافْتَحْ بَیْنِیْ وَ بَیْنَهُمْ فَتْحًا وَّ نَجِّنِیْ وَ مَنْ مَّعِیَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴿118﴾
- فَافْتَحْپس فیصلہ کردے
- بَيْنِيْمیرے درمیان
- وَبَيْنَهُمْاور ان کے درمیان
- فَتْحًاایک کھلا فیصلہ
- وَّنَجِّنِيْاور نجات دے مجھے
- وَمَنْاور جو
- مَّعِيَمیرے ساتھی
- مِنَسے
- الْمُؤْمِنِيْنَایمان والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے۔“ 86
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّعَرَآء 86
یعنی صرف یہی فیصلہ نہ کر دے کہ حق پر کون ہے اور باطل پر کون، بلکہ وہ فیصلہ اس شکل میں نافذ فرما کہ باطل پرست تباہ کر یئے جائیں اور حق پرست بچا لیے جائیں۔ یہ الفاظ کہ " مجھے اور میرے مومن ساتھیوں کو بچا لے " خود بخود اپنے اندر یہ مفہوم رکھتے ہیں کہ باقی لوگوں پر عذاب نازل کر اور انہیں حرف غلط کی طرح مٹا کر رکھ دے۔