Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 91

Tafseer
  1. وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰوِیْنَۙ﴿91﴾

    1. وَبُرِّزَتِاور ظاہر کردی جائے گی
    2. الْجَحِيْمُدوزخ
    3. لِلْغٰوِيْنَگمراہوں کے لیے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی 67
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشُّعَرَآء 67 یعنی ایک طرف متقی لوگ جنت میں داخل ہونے سے پہلے ہی یہ دیکھ رہے ہوں گے کہ کیسی نعمتوں سے لبریز جگہ ہے جہاں اللہ کے فضل سے ہم جانے والے ہیں۔ اور دوسری طرف گمراہ لوگ ابھی میدان حشر ہی میں ہوں گے کہ ان کے سامنے اس جہنم کا ہولناک منظر پیش کردیا جائے گا جس میں انہیں جانا ہے۔