Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 27. An-Naml · Ayah 77

  1. وَ اِنَّهٗ لَهُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ﴿77﴾

    1. وَاِنَّهٗاور بیشک یہ
    2. لَهُدًىالبتہ ہدایت
    3. وَّرَحْمَةٌاور رحمت
    4. لِّلْمُؤْمِنِيْنَایمان والوں کے لیے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور یہ ہدایت اور رحمت ہے ایمان لانے والوں کے لیے۔94
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النمل 94 یعنی ان لوگوں کے لے جو اس قرآن کی دعوت قبول کرلیں اور وہ بات مان لیں جسے یہ پیش کر رہا ہے۔ ایسے لوگ ان گمراہیوں سے بچ جائیں گے جن میں ان کی قوم مبتلا ہے۔ ان کو اس قرآن کی بدولت زندگی کا سیدھا راستہ مل جائے گا اور ان پر خدا کی وہ مہربانیاں ہوں گی جن کا تصور بھی کفار قریش آج نہیں کرسکتے۔ اس رحمت کی بارش کو بھی چند ہی سال بعد دنیا نے دیکھ لیا کہ وہی لوگ جو ریگ زار عرب کے ایک گوشہ گمنامی میں پڑے ہوئے تھے اور کفر کی حالت میں زیادہ سے زیادہ ایک کامیاب چھاپہ مار بن سکتے، اس قرآن پر ایمان لانے کے بعد یکایک وہ دنیا کے پیشوا، قوموں کے امام، تہذیب انسانی کے استاد اور روئے زمین کے ایک بڑے حصے پر فرمانروا ہوگئے۔