تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 27. An-Naml · Ayah 78
اِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ بِحُكْمِهٖ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُۙۚ﴿78﴾
- اِنَّبیشک
- رَبَّكَتمہارا رب
- يَقْضِيْفیصلہ کرتا ہے
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- بِحُكْمِهٖاپنے حکم سے
- وَهُوَاور وہ
- الْعَزِيْزُغالب
- الْعَلِيْمُعلم والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
یقیناً (اِسی طرح)تیرا ربّ اِن لوگوں کے درمیان95 بھی اپنے حکم سے فیصلہ کر دے گا اور وہ زبردست اور سب کچھ جاننے والا ہے۔96
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النمل 95
یعنی قریش کے کفار اور اہل ایمان کے درمیان۔
سورة النمل 96
یعنی نہ اس کے فیصلے کو نافذ ہونے سے کوئی طاقت روک سکتی ہے، اور نہ اس کے فیصلے میں غلطی کا کوئی احتمال ہے۔