Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 44

Tafseer
  1. وَ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِیِّ اِذْ قَضَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسَى الْاَمْرَ وَ مَا كُنْتَ مِنَ الشّٰهِدِیْنَۙ﴿44﴾

    1. وَمَا كُنْتَاور آپ نہ تھے
    2. بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّمغربی جانب
    3. اِذْجب
    4. قَضَيْنَآہم نے بھیجا
    5. اِلٰى مُوْسَىموسیٰ کی طرف
    6. الْاَمْرَحکم (وحی)
    7. وَاور
    8. مَا كُنْتَآپ نہ تھے
    9. مِنَسے
    10. الشّٰهِدِيْنَدیکھنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
(اے محمدؐ)تم اُس وقت مغربی گوشے میں موجود نہ تھے60 جب ہم نے موسیٰؑ کو یہ فرمانِ شریعت عطا کیا، اور نہ تم شاہدین میں شامل تھے،61
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة القصص 60 مغربی گوشے سے مراد جزیرہ نمائے سینا کا وہ پہاڑ ہے جس پر حضرت موسیٰ کو احکام شریعت دیے گئے تھے، یہ علاقہ حجاز کے مغربی جانب واقع ہے۔ سورة القصص 61 یعنی بنی اسرائیل کے ان ستر نمائندوں میں جن کو شریعت کی پابندی کا عہد لینے کے لیے حضرت موسیٰ کے ساتھ بلایا گیا تھا (سورة اعراف، آیت 155 میں ان نمائندوں کے بلائے جانے کا ذکر گزر چکا ہے، اور بائیبل کی کتاب خروج، باب 24 میں بھی اس کا ذکر موجود ہے)