تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 73
Tafseerوَ لَا تُؤْمِنُوْۤا اِلَّا لِمَنْ تَبِعَ دِیْنَكُمْ١ؕ قُلْ اِنَّ الْهُدٰى هُدَى اللّٰهِ١ۙ اَنْ یُّؤْتٰۤى اَحَدٌ مِّثْلَ مَاۤ اُوْتِیْتُمْ اَوْ یُحَآجُّوْكُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ١ؕ قُلْ اِنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللّٰهِ١ۚ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِیْمٌۚۙ﴿73﴾
- وَلَااور نہ
- تُؤْمِنُوْٓامانو تم
- اِلَّاسوائے
- لِمَنْاس کی جو
- تَبِعَپیروی کرے
- دِيْنَكُمْتمہارا دین
- قُلْکہ دیں
- اِنَّبیشک
- الْهُدٰىہدایت
- ھُدَىہدایت
- اللّٰهِاللہ
- اَنْکہ
- يُّؤْتٰٓىدیا گیا
- اَحَدٌکسی کو
- مِّثْلَجیسا
- مَآکچھ
- اُوْتِيْتُمْتمہیں دیا گیا
- اَوْیا
- يُحَآجُّوْكُمْوہ حجت کریں تم سے
- عِنْدَسامنے
- رَبِّكُمْتمہارا رب
- قُلْکہ دیں
- اِنَّبیشک
- الْفَضْلَفضل
- بِيَدِ اللّٰهِاللہ کے ہاتھ میں
- يُؤْتِيْهِوہ دیتا ہے
- مَنْجسے
- يَّشَآءُوہ چاہتا ہے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- وَاسِعٌوسعت والا
- عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
نیز یہ لوگ آپس میں کہتے ہیں کہ اپنے مذہب والے کے سوا کسی کی بات نہ مانو۔ اے نبی! ان سے کہہ دو کہ”اصل میں ہدایت تو اللہ کی ہدایت ہے اور یہ اُسی کی دین ہے کہ کسی کو وہی کچھ دے دیا جائے جو کبھی تم کو دیا گیا تھا، یا یہ کہ دوسروں کو تمہارے رب کے حضور پیش کرنے کے لیے تمہارے خلاف قوی حجّت مل جائے“۔ اے نبیؐ ! ان سے کہو کہ ”فضل و شرف اللہ کے اختیار میں ہے ، جسے چاہے عطا فرمائے۔ وہ وسیع النظر ہے62 اور سب کچھ جانتا ہے،63
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة اٰلِ عِمْرٰن 62
اصل میں لفظ ”واسع“ استعمال ہوا ہے جو بالعموم قرآن میں تین مواقع پر آیا کرتا ہے۔ ایک وہ موقع جہاں انسانوں کے کسی گروہ کی تنگ خیالی و تنگ نظری کا ذکر آتا ہے اور اسے اس حقیقت پر متنبہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے کہ اللہ تمہاری طرح تنگ نظر نہیں ہے۔ دوسرا وہ موقع جہاں کسی کے بخل اور تنگ دلی اور کم حوصلگی پر ملامت کرتے ہوئے یہ بتانا ہوتا ہے کہ اللہ فراخ دست ہے، تمہاری طرح بخیل نہیں ہے۔ تیسرا وہ موقع جہاں لوگ اپنے تخیل کی تنگی کے سبب سے اللہ کی طرف کسی قسم کی محدودیت منسوب کرتے ہیں اور انہیں یہ بتانا ہوتا ہے کہ اللہ غیر محدود ہے۔ (ملاحظہ ہو سورة بقرہ، 116)