تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 30. Ar-Room · Ayah 16
وَ اَمَّا الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ لِقَآئِ الْاٰخِرَةِ فَاُولٰٓئِكَ فِی الْعَذَابِ مُحْضَرُوْنَ﴿16﴾
- وَاَمَّا الَّذِيْنَاور جن لوگوں نے
- كَفَرُوْاکفر کیا
- وَكَذَّبُوْااور جھٹلایا
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیتوں کو
- وَلِقَآئِاور ملاقات کو
- الْاٰخِرَةِآخرت
- فَاُولٰٓئِكَپس یہی لوگ
- فِي الْعَذَابِعذاب میں
- مُحْضَرُوْنَحاضر (گرفتار) کیے جائیں گے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جنہوں نے کفر کیا ہے اور ہماری آیات کو اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلایا ہے21 وہ عذاب میں حاضررکھے جائیں گے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الروم 21
یہ بات قابل توجہ ہے کہ ایمان کے ساتھ تو عمل صالح کا ذکر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہ شاندار انجام نصیب ہوگا، لیکن کفر کا انجام بد بیان کرتے ہوئے عمل بد کا کوئی ذکر نہیں فرمایا گیا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کفر بجائے خود آدمی کے انجام کو خراب کردینے کے لیے کافی ہے خواہ عمل کی خرابی اس کے ساتھ شامل ہو یا نہ ہو۔