Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 30. Ar-Room · Ayah 54

  1. اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ ضُؔعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ ضُؔعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْۢ بَعْدِ قُوَّةٍ ضُؔعْفًا وَّ شَیْبَةً١ؕ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ١ۚ وَ هُوَ الْعَلِیْمُ الْقَدِیْرُ﴿54﴾

    1. اَللّٰهُاللہ
    2. الَّذِيْ خَلَقَكُمْوہ جس نے تمہیں پیدا کیا
    3. مِّنْسے (میں)
    4. ﮨعْفٍکمزوری
    5. ثُمَّپھر
    6. جَعَلَاس نے بنایا۔ دی
    7. مِنْۢ بَعْدِبعد
    8. ﮨعْفٍکمزوری
    9. قُوَّةًقوت
    10. ثُمَّ جَعَلَپھر اس نے کردیا
    11. مِنْۢ بَعْدِبعد
    12. قُوَّةٍقوت
    13. ﮨعْفًاکمزوری
    14. وَّشَيْبَةً ۭاور بڑھاپا
    15. يَخْلُقُوہ پیدا کرتا ہے
    16. مَا يَشَآءُ ۚجو وہ چاہتا ہے
    17. وَهُوَاور وہ
    18. الْعَلِيْمُعلم والات
    19. الْقَدِيْرُقدرت والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اللہ ہی تو ہے جس نے ضعف کی حالت سے تمہاری پیدائش کی ابتدا کی ، پھر اس ضعف کے بعد تمہیں قوّت بخشی، پھر اس قوّت کے بعد تمہیں ضعیف اور بُوڑھا کر دیا۔ وہ جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔79 وہ سب کچھ جاننے والا ، ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الروم 79 یعنی بچپن، جوانی اور بڑھاپا، یہ ساری حالتیں اسی کی پیدا کردہ ہیں۔ یہ اسی کی مشیت پر موقوف ہے کہ جسے چاہے کمزور پیدا کرے اور جس کو چاہے طاقت ور بنائے، جسے چاہے بچپن سے جوانی تک نہ پہنچنے دے اور جس کو چاہے جوان مرگ کردے، جسے چاہے لمبی عمر دے کر بھی تندرست و توانا رکھے اور جس کو چاہے شاندار جوانی کے بعد بڑھاپے میں اس طرح ایڑیاں رگڑوائے کہ دنیا اسے دیکھ کر عبرت کرنے لگے۔ انسان اپنی جگہ جس گھمنڈ میں چاہے مبتلا ہوتا رہے مگر خدا کے قبضہ قدرت میں وہ اس طرح بےبس ہے کہ جو حالت بھی خدا اس پر طاری کردے اسے وہ اپنی کسی تدبیر سے نہیں بدل سکتا۔