تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 31. Luqman · Ayah 11
هٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ فَاَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖ١ؕ بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۠ع﴿11﴾
- ھٰذَایہ
- خَلْقُ اللّٰهِخلقت (بنایا ہوا) اللہ کا
- فَاَرُوْنِيْپس تم مجھے دکھاؤ
- مَاذَاکیا
- خَلَقَپیدا کیا
- الَّذِيْنَوہ جو
- مِنْ دُوْنِهٖ ۭاس کے سوا
- بَلِبلکہ
- الظّٰلِمُوْنَظالم (جمع)
- فِيْمیں
- ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍکھلی گمراہی
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ تو ہے اللہ کی تخلیق ، اب ذرا مجھے دکھاوٴ ، ان دُوسروں نے کیا پیدا کیا ہے؟ 15 ۔۔۔۔اصل بات یہ ہے کہ یہ ظالم لوگ صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں۔ 16
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة لُقْمٰن 15
یعنی ان ہستیوں نے جن کو تم اپنا معبود بنائے بیٹھے ہو، جنہیں تم اپنی قسمتوں کا بنانے اور بگاڑنے والا سمجھ رہے ہو، جن کی بندگی بجا لانے پر تمہیں اتنا اصرار ہے۔