تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 31. Luqman · Ayah 21
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَا١ؕ اَوَ لَوْ كَانَ الشَّیْطٰنُ یَدْعُوْهُمْ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ﴿21﴾
- وَاِذَااور جب
- قِيْلَکہا جائے
- لَهُمُان سے
- اتَّبِعُوْاتم پیروی کرو
- مَآ اَنْزَلَجو نازل کیا
- اللّٰهُاللہ
- قَالُوْاوہ کہتے ہیں
- بَلْ نَتَّبِعُبلکہ ہم پیروی کریں گے
- مَا وَجَدْنَاجو ہم نے پایا
- عَلَيْهِاس پر
- اٰبَآءَنَا ۭاپنے باپ دادا
- اَوَلَوْکیا اگر
- كَانَہو
- الشَّيْطٰنُشیطان
- يَدْعُوْهُمْان کو بلاتا
- اِلٰىطرف
- عَذَابِعذاب
- السَّعِيْرِدوزخ
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جب ان سے کہا جا تا ہے کہ پیروی کرو اس چیز کی جو اللہ نے نازل کی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم تو اس چیز کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے۔ کیا یہ انہی کی پیروی کریں گےخواہ شیطان ان کو بھڑکتی ہوئی آگ ہی کی طرف کیوں نہ بلاتا رہا ہو؟ 39
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة لُقْمٰن 39
یعنی ہر شخص اور ہر خاندان اور ہر قوم کے باپ دادا کا حق پر ہونا کچھ ضروری نہیں ہے۔ محض یہ بات کہ یہ طریقہ باپ دادا کے وقتوں سے چلا آ رہا ہے ہرگز اس امر کی دلیل نہیں ہے کہ یہ حق بھی ہے۔ کوئی عقلمند آدمی یہ نادانی کی حرکت نہیں کرسکتا کہ اگر اس کے باپ دادا گمراہ رہے ہوں تو وہ بھی آنکھیں بند کر کے انہی کی راہ پر چلے جائے اور کبھی یہ تحقیق کرنے کی ضرورت نہ محسوس کرے کہ یہ راہ جا کدھر رہی ہے۔