تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 32. As-Sajda · Ayah 15
اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِهَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ سَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ۩۩﴿15﴾
- اِنَّمَااس کے سوا نہیں
- يُؤْمِنُایمان لاتے ہیں
- بِاٰيٰتِنَاہماری آیتوں پر
- الَّذِيْنَوہ جو
- اِذَاجب
- ذُكِّرُوْایاد دلائی جاتی ہیں
- بِهَاوہ
- خَرُّوْا سُجَّدًاگرپڑتے ہیں سجدہ میں
- وَّسَبَّحُوْااور پاکیزگی بیان کرتے ہیں
- بِحَمْدِتعریف کے ساتھ
- رَبِّهِمْاپنا رب
- وَهُمْاور وہ
- لَا يَسْتَكْبِرُوْنَتکبر نہیں کرتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہماری آیات پر تو وہ لوگ ایمان لاتے ہیں جنہیں یہ آیات سُنا کر جب نصیحت کی جاتی ہے تو سجدے میں گر پڑتے ہیں اور اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے ہیں اور تکبر نہیں کرتے 26
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة السَّجْدَة 26
بالفاظ دیگر وہ اپنے غلط خیالات کو چھوڑ کر اللہ کی بات مان لینے اور اللہ کی بندگی اختیار کر کے اس کی عبادت کو چھوڑ کر اللہ کی بات مان لینے اور اللہ کی بندگی اختیار کر کے اس کی عبادت بجا لانے اپنی شان سے گری ہوئی بات نہیں سمجھتے نفس کی کبریائی انہیں قبول حق اور اطاعت رب سے مانع نہیں ہوتی۔