تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 32. As-Sajda · Ayah 25
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَفْصِلُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿25﴾
- اِنَّبیشک
- رَبَّكَتمہارا رب
- هُوَوہ
- يَفْصِلُفیصلہ کرے گا
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- يَوْمَ الْقِيٰمَةِقیامت کے دن
- فِيْمَااس میں
- كَانُوْاوہ تھے
- فِيْهِاس میں
- يَخْتَلِفُوْنَاختلاف کرتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یقیناً تیرا ربّ ہی قیامت کے روز اُن باتوں کا فیصلہ کریگا جن میں (بنی اسرائیل) باہم اختلاف کرتے رہے ہیں۔ 38
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة السَّجْدَة 38
یہ اشارہ ہے ان اختلافات اور فرقہ بندیوں کی طرف جن کے اندر بنی اسرائیل ایمان و یقین کی دولت سے محروم ہونے اور اپنے راست رو ائمہ کی پیروی چھوڑ دینے اور دنیا پرستی میں پڑجانے کے بعد مبتلا ہوئے۔ اس حالت کا ایک نتیجہ تو ظاہر ہے جسے ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بنی اسرائیل ذلت و نکبت میں گرفتار ہیں۔ دوسرا وہ ہے جو دنیا نہیں جانتی اور وہ قیامت کے روز ظاہر ہوگا۔