Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 32. As-Sajda · Ayah 26

  1. اَوَ لَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ١ؕ اَفَلَا یَسْمَعُوْنَ﴿26﴾

    1. اَوَکیا
    2. لَمْ يَهْدِہدایت نہ ہوئی
    3. لَهُمْان کے لیے
    4. كَمْ اَهْلَكْنَاہم نے کتنی ہلاک کیں
    5. مِنْ قَبْلِهِمْان سے قبل
    6. مِّنَسے
    7. الْقُرُوْنِامتیں
    8. يَمْشُوْنَوہ چلتے ہیں
    9. فِيْمیں
    10. مَسٰكِنِهِمْ ۭان کے گھر (جمع)
    11. اِنَّبیشک
    12. فِيْ ذٰلِكَاس میں
    13. لَاٰيٰتٍ ۭالبتہ نشانیاں
    14. اَفَلَا يَسْمَعُوْنَتو کیا وہ سنتے نہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور کیا ان لوگوں کو (اِن تاریخی واقعات میں)کوئی ہدایت نہیں ملی کہ ان سے پہلے کتنی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں جن کے رہنے کی جگہوں میں آج یہ چلتے پھرتے ہیں؟ 39 اس میں بڑی نشانیاں ہیں، کیا یہ سُنتے نہیں ہیں؟
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة السَّجْدَة 39 یعنی کیا تاریخ کے اس مسلسل تجربے سے ان لوگوں نے کوئی سبق نہیں لیا کہ جس قوم میں بھی خدا کا رسول آیا ہے اس کی قسمت کا فیصلہ اس رویے کے ساتھ معلق ہوگیا ہے جو اپنے رسول کے معاملہ میں اس نے اختیار کیا۔ رسول کو جھٹلا دینے کے بعد پھر کوئی قوم بچ نہیں سکی ہے۔ اس میں سے بچے ہیں تو صرف وہی لوگ جو اس پر ایمان لائے۔ انکار کردینے والے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سامان عبرت بن کر رہ گئے۔