تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 62
Tafseerسُنَّةَ اللّٰهِ فِی الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبْدِیْلًا﴿62﴾
- سُنَّةَ اللّٰهِاللہ کا دستور
- فِي الَّذِيْنَان لوگوں میں جو
- خَلَوْاگزرے
- مِنْ قَبْلُ ۚان سے پہلے
- وَلَنْ تَجِدَاور تم ہرگز نہ پاؤ گے
- لِسُنَّةِ اللّٰهِاللہ کے دستور میں
- تَبْدِيْلًاکوئی تبدیلی
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ اللہ کی سنت ہے جو ایسے لوگوں کے معاملے میں پہلے سے چلی آ رہی ہے ، اور تم اللہ کی سنت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے۔ 115
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَحْزَاب 115
یعنی یہ اللہ کی شریعت کا ایک مستقل ضابطہ ہے کہ ایک اسلامی معاشرے اور ریاست میں اس طرح کے مفسدین کو کبھی پھلنے پھولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ جب بھی کسی معاشرے اور ریاست کا نظام خدائی شریعت پر قائم ہوگا اس میں ایسے لوگوں کو پہلے متنبہ کردیا جائے گا تاکہ وہ اپنی روش بدل دیں، اور پھر جب وہ باز نہ آئیں گے تو سختی کے ساتھ ان کا استیصال کر ڈالا جائے گا۔