تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 34. Saba · Ayah 44
وَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنْ كُتُبٍ یَّدْرُسُوْنَهَا وَ مَاۤ اَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهِمْ قَبْلَكَ مِنْ نَّذِیْرٍؕ﴿44﴾
- وَمَآاور نہ
- اٰتَيْنٰهُمْدیں ہم نے انہیں
- مِّنْ كُتُبٍکتابیں
- يَّدْرُسُوْنَهَاکہ انہیں پڑھیں
- وَمَآاور نہ
- اَرْسَلْنَآبھیجا ہم نے
- اِلَيْهِمْان کی طرف
- قَبْلَكَآپ سے پہلے
- مِنْ نَّذِيْرٍکوئی ڈرانے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
حالانکہ نہ ہم نے اِن لوگوں کو پہلے کوئی کتاب دی تھی کہ یہ اسے پڑھتے ہوں اور نہ تم سے پہلے ان کی طرف کوئی متنبّہ کرنے والا بھیجا تھا۔ 64
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة سَبـَا 64
یعنی اس سے پہلے نہ کوئی کتاب خدا کی طرف سے ایسی آئی ہے اور نہ کوئی رسول ایسا آیا ہے جس نے آ کر ان کو یہ تعلیم دی ہو کہ یہ اللہ کے سوا دوسروں کی بندگی و پرستش کیا کریں۔ اس لیے یہ لوگ کسی علم کی بنا پر نہیں بلکہ سراسر جہالت کی بنا پر قرآن اور محمد ﷺ کی دعوت توحید کا انکار کر رہے ہیں۔ اس کے لیے ان کے پاس کوئی سند نہیں ہے۔