Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 34. Saba · Ayah 45

  1. وَ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ۙ وَ مَا بَلَغُوْا مِعْشَارَ مَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ فَكَذَّبُوْا رُسُلِیْ١۫ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ۠ع﴿45﴾

    1. وَكَذَّبَاور جھٹلایا
    2. الَّذِيْنَانہوں نے جو
    3. مِنْ قَبْلِهِمْ ۙان سے پہلے
    4. وَمَا بَلَغُوْااور وہ نہ پہنچے
    5. مِعْشَارَدسواں حصہ
    6. مَآ اٰتَيْنٰهُمْجو ہم نے انہیں دیا
    7. فَكَذَّبُوْاسو انہوں نے جھٹلایا
    8. رُسُلِيْ ۣمیرے رسولوں کو
    9. فَكَيْفَتو کیسا
    10. كَانَہوا
    11. نَكِيْرِمیرا عذاب
Translation · Tafheem-ul-Quran
اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ جھُٹلا چکے ہیں۔ جو کچھ ہم نے اُنہیں دیا تھا اُس کی عُشرِ عَشیر کو بھی یہ نہیں پہنچے ہیں۔ مگر جب انہوں نے میرے رسُولوں کو جھُٹلایا تو دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی۔  65
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة سَبـَا 65 یعنی مکہ کے لوگ تو اس قوت و شوکت اور اس خوشحالی کے عشر عشیر کو بھی نہیں پہنچے ہیں جو ان قوموں کو حاصل تھی۔ مگر دیکھ لو کہ جب انہوں نے ان حقائق کو ماننے سے انکار کیا جو انبیاء (علیہم السلام) نے ان کے سامنے پیش کیے تھے، اور باطل پر اپنے نظام زندگی کی بنیاد رکھی تو آخر کار وہ کس طرح تباہ ہوئیں اور ان کی قوت و دولت ان کے کسی کام نہ آسکی۔