Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 34. Saba · Ayah 52

  1. وَّ قَالُوْۤا اٰمَنَّا بِهٖ١ۚ وَ اَنّٰى لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍۚۖ﴿52﴾

    1. وَّقَالُوْٓااور وہ کہیں گے
    2. اٰمَنَّاہم ایمان لائے
    3. بِهٖ ۚاس پر
    4. وَاَنّٰىاور کہاں
    5. لَهُمُان کے لیے
    6. التَّنَاوُشُپکڑنا (ہاتھ آنا)
    7. مِنْسے
    8. مَّكَانٍۢجگہ
    9. بَعِيْدٍدور (دار الجزا)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اُس وقت یہ کہیں  گے کہ ہم اُس پر ایمان لے آئے۔ 73 حالانکہ اب دُور نکلی ہوئی چیز کہاں  ہاتھ آسکتی ہے۔ 74
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة سَبـَا 73 مراد یہ ہے کہ اس تعلیم پر ایمان لے آئے جو رسول نے دنیا میں پیش کی تھے۔ سورة سَبـَا 74 یعنی ایمان لانے کی جگہ تو دنیا تھی اور وہاں سے اب یہ بہت دور نکل آئے ہیں۔ عالم آخرت میں پہنچ جانے کے بعد اب توبہ و ایمان کا موقع کہاں مل سکتا ہے۔