تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 34. Saba · Ayah 53
وَّ قَدْ كَفَرُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ یَقْذِفُوْنَ بِالْغَیْبِ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ﴿53﴾
- وَّقَدْ كَفَرُوْااور تحقیق انہوں نے کفر کیا
- بِهٖاس سے
- مِنْ قَبْلُ ۚاس سے قبل
- وَيَقْذِفُوْنَاور وہ پھینکتے ہیں
- بِالْغَيْبِبن دیکھے
- مِنْسے
- مَّكَانٍۢ بَعِيْدٍدور جگہ
Translation · Tafheem-ul-Quran
اِس سے پہلے یہ کُفر کر چکے تھےاور بلا تحقیق دُور دُور کی کوڑیاں لایا کرتے تھے 75
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة سَبـَا 75
یعنی رسول ﷺ اور تعلیمات رسول ﷺ اور اہل ایمان پر طرح طرح کے الزامات لگاتے، آوازے کستے اور فقرے چست کرتے تھے۔ کبھی کہتے یہ شخص ساحر ہے۔ کبھی کہتے مجنون ہے۔ کبھی توحید کا مذاق اڑاتے اور کبھی آخرت کے تخیل پر باتیں چھانٹتے۔ کبھی یہ افسانہ تراشتے کہ رسول ﷺ کو کوئی اور سکھاتا پڑھاتا ہے اور کبھی ایمان لانے والوں کے متعلق کہتے کہ یہ محض اپنی نادانی کی وجہ سے رسول ﷺ کے پیچھے لگ گئے ہیں۔