Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 38. Saad · Ayah 16

  1. وَ قَالُوْا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ یَوْمِ الْحِسَابِ﴿16﴾

    1. وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
    2. رَبَّنَااے ہمارے رب
    3. عَجِّلْجلدی دے
    4. لَّنَاہمیں
    5. قِطَّنَاہمارا حصہ
    6. قَبْلَپہلے
    7. يَوْمِ الْحِسَابِروز حساب
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور یہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے ربّ ، یوم الحساب سے پہلے ہی ہمارا حصّہ ہمیں جلدی سے دے دے۔ 15
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة صٓ 15 یعنی اللہ کے عذاب کا حال تو ہے وہ جو ابھی بیان کیا گیا، اور ان نادانوں کا حال یہ ہے کہ یہ نبی سے مذاق کے طور پر کہتے ہیں کہ جس یوم الحساب سے تم ہمیں ڈراتے ہو اس کے آنے تک ہمارے معاملے کو نہ ٹالو بلکہ ہمارا حساب ابھی چکوا دو ، جو کچھ بھی ہمارے حصے کی شامت لکھی ہے وہ فوراً ہی آجائے۔