Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 139

  1. اِ۟لَّذِیْنَ یَتَّخِذُوْنَ الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ١ؕ اَیَبْتَغُوْنَ عِنْدَهُمُ الْعِزَّةَ فَاِنَّ الْعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًاؕ﴿139﴾

    1. الَّذِيْنَجو لوگ
    2. يَتَّخِذُوْنَپکڑتے ہیں (بناتے ہیں)
    3. الْكٰفِرِيْنَکافر (جمع)
    4. اَوْلِيَآءَدوست
    5. مِنْ دُوْنِسوائے (چھوڑ کر)
    6. الْمُؤْمِنِيْنَمومن (جمع)
    7. اَيَبْتَغُوْنَکیا ڈھونڈتے ہیں ؟
    8. عِنْدَھُمُان کے پاس
    9. الْعِزَّةَعزت
    10. فَاِنَّبیشک
    11. الْعِزَّةَعزت
    12. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    13. جَمِيْعًاساری
Translation · Tafheem-ul-Quran
کیا یہ عزت کی طلب میں ان کے پاس جاتے ہیں؟169 حالانکہ عزت تو ساری کی ساری اللہ ہی کے لیے ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النِّسَآء 169 “ عزت ”کا مفہوم عربی زبان میں اردو کی بہ نسبت زیادہ وسیع ہے۔ اردو میں عزت محض احترام اور قدر و منزلت کے معنی میں آتا ہے۔ مگر عربی میں عزت کا مفہوم یہ ہے کہ کسی شخص کو ایسی بلند اور محفوظ حیثیت حاصل ہوجائے کہ کوئی اس کا کچھ نہ بگاڑ سکے۔ دوسرے الفاظ میں لفظ عزت“ ناقابل ہتک حرمت ”کا ہم معنی ہے۔