Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 6

  1. وَ كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّهُمْ اَصْحٰبُ النَّارِۘؔ﴿6﴾

    1. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    2. حَقَّتْ كَلِمَتُثابت ہوگئی بات
    3. رَبِّكَتمہارے رب کی
    4. عَلَيپر
    5. الَّذِيْنَجن لوگوں نے
    6. كَفَرُوْٓاکفر کیا
    7. اَنَّهُمْکہ وہ
    8. اَصْحٰبُ النَّارِدوزخ والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اِسی طرح تیرے ربّ کا یہ فیصلہ بھی اُن سب لوگوں پر چسپاں ہو چکا ہے جو کُفر کے مرتکب ہوئے ہیں کہ وہ واصلِ جہنّم ہونے والے ہیں۔ 5
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُؤْمِن 5 یعنی دنیا میں جو عذاب ان پر آیا وہ ان کی آخری سزا نہ تھی بلکہ اللہ نے یہ فیصلہ بھی ان کے حق میں کردیا ہے کہ ان کو واصل بجہنم ہونا ہے۔ ایک دوسرا مطلب اس آیت کا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جس طرح پچھلی قوموں کی شامت آچکی ہے اسی طرح اب جو لوگ کفر کر رہے ہیں ان کے حق میں بھی اللہ کا یہ فیصلہ طے شدہ ہے کہ واصل بجہنم ہونے والے ہیں۔