Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 41. Fussilat · Ayah 12

  1. فَقَضٰىهُنَّ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ فِیْ یَوْمَیْنِ وَ اَوْحٰى فِیْ كُلِّ سَمَآءٍ اَمْرَهَا١ؕ وَ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ١ۖۗ وَ حِفْظًا١ؕ ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ﴿12﴾

    1. فَقَضٰهُنَّپھر اس نے بنائے
    2. سَبْعَسات
    3. سَمٰوَاتٍآسمان
    4. فِيْ يَوْمَيْنِدو دنوں میں
    5. وَاَوْحٰىاور وحی کردی
    6. فِيْمیں، کو
    7. كُلِّ سَمَآءٍہر آسمان
    8. اَمْرَهَا ۭاس کا کام
    9. وَزَيَّنَّااور ہم نے زینت دی
    10. السَّمَآءَ الدُّنْيَاآسمانِ دنیا
    11. بِمَصَابِيْحَ ڰچراغوں (ستاروں) سے
    12. وَحِفْظًا ۭاور حفاظت کیلئے
    13. ذٰلِكَ تَقْدِيْرُیہ اندازہ (فیصلہ)
    14. الْعَزِيْزِغالب
    15. الْعَلِيْمِعلم والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
تب اُس نے دو دن کے اندر  سات آسمان بنا دیے، اور ہر آسمان میں اُس کا قانون وحی کردیا۔ اور آسمانِ دنیا کو ہم نے چراغوں سے آراستہ کیا اور اسے خوب محفوظ کر دیا۔ 16  یہ سب کچھ ایک زبردست علیم ہستی کا منصُوبہ ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة حٰمٓ السَّجْدَة 16 ان آیات کو سمجھنے کے لیے تفہیم القرآن کے حسب ذیل مقامات کا مطالعہ مفید ہوگا۔ جلد اول، البقرہ، حاشیہ 34۔ جلد دوم، الرعد، حاشیہ 2، الحجر، حواشی 8 تا 12۔ جلد سوم، الانبیاء، حواشی 34۔ 35، المومن، حاشیہ 15۔ جلد چہارم، یٰس، 37۔ الصافّات، حواشی نمبر 5۔ 6)