تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 41. Fussilat · Ayah 13
فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَقُلْ اَنْذَرْتُكُمْ صٰعِقَةً مِّثْلَ صٰعِقَةِ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَؕ﴿13﴾
- فَاِنْپھر اگر
- اَعْرَضُوْاوہ منہ موڑلیں
- فَقُلْتو فرمادیں
- اَنْذَرْتُكُمْمیں ڈراتا ہوں تمہیں
- صٰعِقَةًایک چنگھاڑ
- مِّثْلَ صٰعِقَةِجیسی چنگھاڑ
- عَادٍعاد
- وَّثَمُوْدَاور ثمود
Translation · Tafheem-ul-Quran
اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں 17 تو اِن سے کہہ دو کہ میں تم کو اُسی طرح کے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب سے ڈراتا ہوں جیسا عاد اور ثمود پر نازل ہوا تھا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة حٰمٓ السَّجْدَة 17
یعنی اس بات کو نہیں مانتے کہ خدا اور معبود بس وہی ایک ہے جس نے یہ زمین اور ساری کائنات بنائی ہے، اور اپنی اس جہالت پر اصرار ہی کیے چلے جاتے ہیں کہ اس خدا کے ساتھ دوسروں کو بھی، جو حقیقت میں اس کے مخلوق و مملوک ہیں، معبود بنائیں گے اور اس کی ذات وصفات اور حقوق و اختیارات میں انہیں اس کا شریک ٹھہرائیں گے۔