Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 41. Fussilat · Ayah 29

  1. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَیْنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ اَقْدَامِنَا لِیَكُوْنَا مِنَ الْاَسْفَلِیْنَ﴿29﴾

    1. وَقَالَاور کہیں گے
    2. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
    3. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    4. اَرِنَاہمیں دکھادے
    5. الَّذَيْنِوہ دونوں
    6. اَضَلّٰنَاجنہوں نے گمراہ کیا ہمیں
    7. مِنَ الْجِنِّجنات میں سے
    8. وَالْاِنْسِاور انسانوں
    9. نَجْعَلْهُمَاہم ان دونوں کو ڈالیں
    10. تَحْتَ اَقْدَامِنَااپنے پاؤں تلے
    11. لِيَكُوْنَاتاکہ وہ ہوں
    12. مِنَسے
    13. الْاَسْفَلِيْنَانتہائی ذلیل (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہاں یہ کافر کہیں گے کہ ”اے ہمارے ربّ، ذرا ہمیں دکھا دے اُن جِنّوں اور انسانوں کو جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا، ہم انہیں پاوٴں تلے روند ڈالیں گے تاکہ وہ خوب ذلیل و خوار ہوں۔“ 31
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة حٰمٓ السَّجْدَة 31 یعنی دنیا میں تو یہ لوگ اپنے لیڈروں اور پیشواؤں اور فریب دینے والے شیاطین کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں، مگر جب قیامت کے روز انہیں پتہ چلے گا کہ یہ رہنما انہیں کہاں لے آئے ہیں تو یہی لوگ انہیں کو سنے لگیں گے اور یہ چاہیں گے کہ وہ کسی طرح ان کے ہاتھ آجائیں تو پکڑ کر انہیں پاؤں تلے روند ڈالیں۔