Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 41. Fussilat · Ayah 41

  1. اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِالذِّكْرِ لَمَّا جَآءَهُمْ١ۚ وَ اِنَّهٗ لَكِتٰبٌ عَزِیْزٌۙ﴿41﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک وہ جنہوں نے
    2. كَفَرُوْاانکار کیا
    3. بِالذِّكْرِذکر (قرآن) کا
    4. لَمَّاجب
    5. جَآءَهُمْ ۚوہ آیا ان کے پاس
    6. وَاِنَّهٗاور بیشک یہ
    7. لَكِتٰبٌالبتہ کتاب ہے
    8. عَزِيْزٌگرامی قدر
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ وہ لوگ ہیں جن کے سامنے کلامِ نصیحت آیا تو انہوں نے اسے ماننے سے انکار کردیا۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک زبردست کتاب ہے،51
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة حٰمٓ السَّجْدَة 51 یعنی اٹل ہے۔ اس کو ان چالوں سے شکست نہیں دی جاسکتی جو باطل پرست لوگ اس کے خلاف چل رہے ہیں۔ اس میں صداقت کا زور ہے۔ علم حق کا زور ہے۔ دلیل و حجت کا زور ہے۔ زبان اور بیان کا زور ہے۔ بھیجنے والے خدا کی خدائی کا زور ہے۔ اور پیش کرنے والے رسول کی شخصیت کا زور ہے۔ جھوٹ اور کھوکھلے پروپیگنڈے کے ہتھیاروں سے کوئی اسے زک دینا چاہے تو کیسے دے سکتا ہے۔