Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 41. Fussilat · Ayah 51

  1. وَ اِذَاۤ اَنْعَمْنَا عَلَى الْاِنْسَانِ اَعْرَضَ وَ نَاٰ بِجَانِبِهٖ١ۚ وَ اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُوْ دُعَآءٍ عَرِیْضٍ﴿51﴾

    1. وَاِذَآاور جب
    2. اَنْعَمْنَاہم انعام کرتے ہیں
    3. عَلَيپر
    4. الْاِنْسَانِانسان
    5. اَعْرَضَوہ منہ موڑلیتا ہے
    6. وَنَاٰاور بدل لیتا ہے
    7. بِجَانِبِهٖ ۚاپنا پہلو
    8. وَاِذَااور جب
    9. مَسَّهُآلگے اسے
    10. الشَّرُّبُرائی
    11. فَذُوْ دُعَآءٍتو دعاؤں والا
    12. عَرِيْضٍ(لمبی) چوڑی
Translation · Tafheem-ul-Quran
انسان کو جب ہم نعمت دیتے ہیں تو وہ منہ پھیرتا ہے اور اکڑ جاتا ہے۔ 67 اور جب اسے کوئی آفت چھُو جاتی ہے تو لمبی چوڑی دُعائیں کرنے لگتا ہے۔ 68
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة حٰمٓ السَّجْدَة 67 یعنی ہماری اطاعت و بندگی سے منہ موڑتا ہے اور ہمارے آگے جھکنے کو اپنی توہین سمجھنے لگتا ہے۔ سورة حٰمٓ السَّجْدَة 68 اس مضمون کی متعدد آیات اس سے پہلے قرآن مجید میں گزر چکی ہیں۔ اس کو پوری طرح سمجھنے کے لیے حسب ذیل مقامات ملاحظہ ہوں تفہیم القرآن جلد دوم، یونس، حاشیہ 15، ہود، حاشیہ 10، بنی اسرائیل، حاشیہ 102۔ جلد سوم، الروم، حواشی 52 تا 56، جلد چہارم، الزمر آیات 8۔ 9۔ 49۔