تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 45. Al-Jaathiya · Ayah 27
وَ لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ یَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ یَوْمَئِذٍ یَّخْسَرُ الْمُبْطِلُوْنَ﴿27﴾
- وَلِلّٰهِاور اللہ ہی کے لیے ہے
- مُلْكُ السَّمٰوٰتِبادشاہت آسمانوں کی
- وَالْاَرْضِاور زمین کی
- وَيَوْمَاور جس دن
- تَقُوْمُ السَّاعَةُقائم ہوگی قیامت
- يَوْمَئِذٍاس دن
- يَّخْسَرُ الْمُبْطِلُوْنَخسارہ پاجائیں گے باطل پرست
Translation · Tafheem-ul-Quran
زمین اور آسمانوں کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے ،40 اور جس روز قیامت کی گھڑی آکھڑی ہوگی اُس دن باطل پرست خسارے میں پڑ جائیں گے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْجَاثِیَة 40
سیاق وسباق کو نگاہ میں رکھ کر دیکھا جائے تو اس فقرے سے خود بخود یہ مفہوم نکلتا ہے کہ جو خدا اس عظیم الشان کائنات پر فرمانروائی کر رہا ہے اس کی قدرت سے یہ بات ہرگز بعید نہیں ہے کہ جن انسانوں کو وہ پہلے پیدا کرچکا ہے انہیں دوبارہ وجود میں لے آئے۔