تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 45. Al-Jaathiya · Ayah 28
وَ تَرٰى كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِیَةً١۫ كُلُّ اُمَّةٍ تُدْعٰۤى اِلٰى كِتٰبِهَا١ؕ اَلْیَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿28﴾
- وَتَرٰىاور تم دیکھو گے
- كُلَّ اُمَّةٍہر امت کو
- جَاثِيَةًگھٹنوں پر گری ہوئی۔ زانوؤں پر گری ہوئی
- كُلُّ اُمَّةٍہر امت
- تُدْعٰٓىبلائی جائے گی
- اِلٰى كِتٰبِهَاطرف اپنے اعمال نامے کے
- اَلْيَوْمَآج
- تُجْزَوْنَتم جزا دئیے جاؤ گے
- مَا كُنْتُمْجو تھے تم
- تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اُس وقت تم ہر گروہ کو گھٹنوں کے بل گِرا دیکھو گے۔41 ہر گروہ کو پکارا جائے گا کہ آئے اور اپنا نامہٴ اعمال دیکھے۔ اُن سے کہا جائے گا”آج تم لوگوں کو اُن اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے تھے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْجَاثِیَة 41
یعنی وہاں میدان حشر کا ایسا ہول اور عدالت الہٰی کا ایسا رعب طاری ہوگا کہ بڑے بڑے ہیکڑ لوگوں کی اکڑ بھی ختم ہوجائے گی اور عاجزی کے ساتھ سب گھٹنوں کے بل گرے ہوں گے۔