Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 46. Al-Ahqaf · Ayah 19

  1. وَ لِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا١ۚ وَ لِیُوَفِّیَهُمْ اَعْمَالَهُمْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ﴿19﴾

    1. وَلِكُلٍّاور ہر ایک کیلئے
    2. دَرَجٰتٌدرجے
    3. مِّمَّا عَمِلُوْا ۚاس سے جو انہوں نے کیا
    4. وَلِيُوَفِّيَهُمْاور تاکہ وہ پورا دے ان کو
    5. اَعْمَالَهُمْان کے اعمال
    6. وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَاور ان پر ظلم نہ کیا جائیگا
Translation · Tafheem-ul-Quran
دونوں گروہوں میں سے ہر ایک کے درجے ان کے اعمال کے لحاظ سے ہیں تاکہ اللہ ان کے کیے کا پُورا پُورا بدلہ ان کو دے۔  ان پر ظلم ہرگز نہ کیا جائے گا۔ 23
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَحْقَاف 23 یعنی نہ اچھے لوگوں کی نیکیاں اور قربانیاں ضائع ہوں گی اور نہ برے لوگوں کو ان کی برائی سے بڑھ کر سزا دی جائے گی۔ نیک آدمی اگر اپنے اجر سے محروم رہ جائے، یا اپنے حقیقی استحقاق سے کم اجر پائے تو یہ بھی ظلم ہے، اور برا آدمی اپنے کیے کی سزا نہ پائے یا جتنا کچھ قصور اس نے کیا ہے اس سے زیادہ سزا پائے تو یہ بھی ظلم ہے۔