تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 46. Al-Ahqaf · Ayah 20
وَ یَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَلَى النَّارِ١ؕ اَذْهَبْتُمْ طَیِّبٰتِكُمْ فِیْ حَیَاتِكُمُ الدُّنْیَا وَ اسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا١ۚ فَالْیَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ بِمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَ۠ع﴿20﴾
- وَيَوْمَاور جس دن
- يُعْرَضُلائے جائیں گے
- الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ جنہوں نے کفر کیا (کافر)
- عَلَي النَّارِ ۭآگ کے سامنے
- اَذْهَبْتُمْتم لے گئے (حاصل کرچکے)
- طَيِّبٰتِكُمْاپنی نعمتیں
- فِيْ حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَااپنی دنیا کی زندگی میں
- وَاسْتَمْتَعْتُمْاور تم فائدہ اٹھاچکے
- بِهَا ۚان کا
- فَالْيَوْمَپس آج
- تُجْزَوْنَتمہیں بدلہ دیا جائے گا
- عَذَابَ الْهُوْنِرسوائی کا عذاب
- بِمَااس لئے کہ
- كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُوْنَتم تکبر کرتے تھے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- بِغَيْرِ الْحَقِّناحق
- وَبِمَااور اس لئے کہ
- كُنْتُمْ تَفْسُقُوْنَتم نافرمانیاں کرتے تھے
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر جب یہ کافر آگ کے سامنے لاکھڑے کیے جائیں گے تو ان سے کہا جائے گا”تم اپنے حصّے کی نعمتیں اپنی دنیا کی زندگی میں ختم کر چکے اور ان کا لُطف تم نے اُٹھا لیا، اب جو تکبّر تم زمین میں کسی حق کے بغیر کرتے رہے اور جو نافرمانیاں تم نے کیں اُں کی پاداش میں آج تم کو ذلّت کا عذاب دیا جائے گا۔“24
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَحْقَاف 24
ذلت کا عذاب اس تکبر کی مناسبت سے ہے جو انہوں نے کیا۔ وہ اپنے آپ کو بڑی چیز سمجھتے تھے۔ ان کا خیال یہ تھا کہ رسول پر ایمان لا کر غریب اور فقیر مومنوں کے گروہ میں شامل ہوجانا ان کی شان سے گری ہوئی بات ہے۔ وہ اس زعم میں مبتلا تھے کہ جس چیز کو چند غلاموں اور بےنوا انسانوں نے مانا ہے اسے ہم جیسے بڑے لوگ مان لیں گے تو ہماری عزت کو بٹہ لگ جائے گا۔ اس لیے اللہ تعالیٰ ان کو آخرت میں ذلیل و خوار کرے گا اور ان کے غرور کو خاک میں ملا کر رکھ دے گا۔