Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 47. Muhammad · Ayah 12

  1. اِنَّ اللّٰهَ یُدْخِلُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یَتَمَتَّعُوْنَ وَ یَاْكُلُوْنَ كَمَا تَاْكُلُ الْاَنْعَامُ وَ النَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ﴿12﴾

    1. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    2. يُدْخِلُداخل کرتا ہے
    3. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
    4. وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کئے
    5. الصّٰلِحٰتِنیک
    6. جَنّٰتٍباغات
    7. تَجْرِيْبہتی ہیں
    8. مِنْ تَحْتِهَاان کے نیچے
    9. الْاَنْهٰرُ ۭنہریں
    10. وَالَّذِيْنَاور جن لوگوں نے
    11. كَفَرُوْاکفر کیا
    12. يَتَمَتَّعُوْنَوہ فائدہ اٹھاتے ہیں
    13. وَيَاْكُلُوْنَاور وہ کھاتے ہیں
    14. كَمَاجیسے
    15. تَاْكُلُکھاتے ہیں
    16. الْاَنْعَامُچوپائے
    17. وَالنَّارُاور آگ
    18. مَثْوًىٹھکانا
    19. لَّهُمْان کیلئے
Translation · Tafheem-ul-Quran
ایما ن لانے والوں  اور نیک عمل کرنے والوں کو اللہ ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، اور کفر کرنے والے بس دنیا کی چند روزہ زندگی کے مزے لوٹ  رہے ہیں، جانوروں کی طرح کھا پی رہے ہیں،17 اور ان کا آخری ٹھکانہ جہنم ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة مُحَمَّد 17 یعنی جس طرح جانور کھاتا ہے اور کچھ نہیں سوچتا کہ یہ رزق کہاں سے آیا ہے، کس کا پیدا کیا ہوا ہے، اور اس رزق کے ساتھ میرے اوپر رازق کے کیا حقوق عائد ہوتے ہیں، اسی طرح یہ لوگ بھی کھائے جا رہے ہیں، چرنے چگنے سے آگے کسی چیز کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔