Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 47. Muhammad · Ayah 11

  1. ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ مَوْلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ اَنَّ الْكٰفِرِیْنَ لَا مَوْلٰى لَهُمْ۠ع﴿11﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. بِاَنَّ اللّٰهَاس لئے کہ اللہ
    3. مَوْلَىکارساز
    4. الَّذِيْنَان لوگوں کا جو
    5. اٰمَنُوْاایمان لائے
    6. وَاَنَّ الْكٰفِرِيْنَاور یہ کہ کافروں
    7. لَا مَوْلٰىکوئی کارساز نہیں
    8. لَهُمْان کے لئے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ اس لیے کہ ایمان لانے والوں کا حامی و ناصر اللہ ہے اور کافروں کا حامی و ناصر  کوئی نہیں۔ 16
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة مُحَمَّد 16 جنگ احد میں جب نبی ﷺ زخمی ہو کر چند صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے ساتھ ایک گھاٹی میں ٹھیرے ہوئے تھے اس وقت ابوسفیان نے نعرہ لگایا لنا عُزّیٰ وَلَا عُزّٰی لَکُمْ۔ " ہمارے پاس عزیٰ ہے اور تمہارا کوئی عزیٰ نہیں ہے "۔ اس پر نبی ﷺ نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم سے فرمایا اسے جواب دو اللہ مولانا ولا مولی لکم۔ " ہمارا حامی و ناصر اللہ ہے اور تمہارا حامی و ناصر کوئی نہیں "۔ حضور ﷺ کا یہ جواب اسی آیت سے ماخوذ تھا۔