Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 110

  1. اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ اذْكُرْ نِعْمَتِیْ عَلَیْكَ وَ عَلٰى وَ الِدَتِكَ١ۘ اِذْ اَیَّدْتُّكَ بِرُوْحِ الْقُدُسِ١۫ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِی الْمَهْدِ وَ كَهْلًا١ۚ وَ اِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَ١ۚ وَ اِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّیْنِ كَهَیْئَةِ الطَّیْرِ بِاِذْنِیْ فَتَنْفُخُ فِیْهَا فَتَكُوْنُ طَیْرًۢا بِاِذْنِیْ وَ تُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَ الْاَبْرَصَ بِاِذْنِیْ١ۚ وَ اِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتٰى بِاِذْنِیْ١ۚ وَ اِذْ كَفَفْتُ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ عَنْكَ اِذْ جِئْتَهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَقَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْهُمْ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّا سِحْرٌ مُّبِیْنٌ﴿110﴾

    1. اِذْ قَالَجب کہا
    2. اللّٰهُاللہ
    3. يٰعِيْسَىاے عیسیٰ
    4. ابْنَ مَرْيَمَابن مریم
    5. اذْكُرْیاد کر
    6. نِعْمَتِيْمیری نعمت
    7. عَلَيْكَتجھ ( آپ) پر
    8. وَاور
    9. عَلٰيپر
    10. وَالِدَتِكَتیری (اپنی) والدہ
    11. اِذْ اَيَّدْتُّكَجب میں نے تیری مدد کی
    12. بِرُوْحِ الْقُدُسِروح پاک
    13. تُكَلِّمُتو باتیں کرتا تھا
    14. النَّاسَلوگ
    15. فِي الْمَهْدِپنگھوڑہ میں
    16. وَكَهْلًااور بڑھاپا
    17. وَاِذْاور جب
    18. عَلَّمْتُكَتجھے سکھائی
    19. الْكِتٰبَکتاب
    20. وَالْحِكْمَةَاور حکمت
    21. وَالتَّوْرٰىةَاور توریت
    22. وَالْاِنْجِيْلَاور انجیل
    23. وَاِذْاور جب
    24. تَخْلُقُتو بناتا تھا
    25. مِنَسے
    26. الطِّيْنِمٹی
    27. كَهَيْئَةِ الطَّيْرِپرندہ کی صورت
    28. بِاِذْنِيْمیرے حکم سے
    29. فَتَنْفُخُ فِيْهَاپھر پھونک مارتا تھا اس میں
    30. فَتَكُوْنُتو وہ ہوجاتا تھا
    31. طَيْرًۢااڑنے والا
    32. بِاِذْنِيْمیرے حکم سے
    33. وَتُبْرِئُاور شفا دیتا
    34. الْاَكْمَهَمادر زاد اندھا
    35. وَالْاَبْرَصَاور کوڑھی
    36. بِاِذْنِيْمیرے حکم سے
    37. وَاِذْاور جب
    38. تُخْرِجُنکال کھڑا کرتا
    39. الْمَوْتٰىمردہ
    40. بِاِذْنِيْمیرے حکم سے
    41. وَاِذْاور جب
    42. كَفَفْتُمیں نے روکا
    43. بَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل
    44. عَنْكَتجھ سے
    45. اِذْ جِئْتَهُمْجب تو ان کے پاس آیا
    46. بِالْبَيِّنٰتِنشانیوں کے ساتھ
    47. فَقَالَتو کہا
    48. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاجن لوگوں نے کفر کیا (کافر)
    49. مِنْهُمْان سے
    50. اِنْنہیں
    51. هٰذَآیہ
    52. اِلَّامگر (صرف
    53. سِحْرٌجادو
    54. مُّبِيْنٌکھلا
Translation · Tafheem-ul-Quran
پھر تصوّر کرو اس موقع کا جب اللہ فرمائیگا125 کہ ”اے مریم کے بیٹے عیسٰی ؑ! یاد کر میری اس نعمت کو جو میں نے تجھے اور تیری ماں کو عطا کی تھی، میں نے رُوح پاک سے تیری مدد کی، تُو گہوارے میں بھی لوگوں سے بات کرتا تھا اور بڑی عمر کو پہنچ کر بھی، میں نے تجھ کو کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل کی تعلیم دی، تُو میرے حکم سے مٹی کا پُتلا پرندے کی شکل کا بناتا اور اس میں پُھونکتا تھا، اور وہ میرے حکم سے پرندہ بن جاتا تھا ، تُو مادر زاد اندھے کو کوڑھی کو میرے حکم سے اچھا کرتا تھا، تُو مُردوں کو میرے حکم سے نکالتا تھا، 126پھر جب تُو بنی اسرائیل کے پاس صریح نشانیاں لے کر پہنچا اور جو لوگ ان میں سے منکرِ حق تھے انہوں نے کہا کہ یہ نشانیاں جادوگری کے سوا اور کچھ نہیں ہیں تو میں نے ہی تجھے اُن سے بچایا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمَآىِٕدَة 125 ابتدائی سوال تمام رسولوں سے بحیثیت مجموعی ہوگا۔ پھر ایک ایک رسول سے الگ الگ شہادت لی جائے گی جیسا کہ قرآن مجید میں متعدد مقامات پر بتصریح ارشاد ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں حضرت عیسیٰ ؑ سے جو سوال کیا جائے گا وہ یہاں بطور خاص نقل کیا جارہا ہے۔ سورة الْمَآىِٕدَة 126 یعنی حالت موت سے نکال کر زندگی کی حالت میں لاتا تھا۔