تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 50. Qaaf · Ayah 20
Tafseerوَ نُفِخَ فِی الصُّوْرِ١ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْوَعِیْدِ﴿20﴾
- وَنُفِخَاور پھونکا گیا
- فِي الصُّوْرِ ۭصور میں
- ذٰلِكَیہ
- يَوْمُ الْوَعِيْدِوعید کا دن
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور پھر صُور پھونکا گیا، 24یہ ہے وہ دن جس کا تجھے خوف دلایا جاتا تھا۔
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة قٓ 24
اس سے مراد وہ نفخ صور ہے جس کے ساتھ ہی تمام مرے ہوئے لوگ دوبارہ حیات جسمانی پا کر اٹھ کھڑے ہوں گے۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اول، الانعام، حاشیہ 47۔ جلد دوم، ابراہیم، حاشیہ 57۔ جلد سوم، طہٰ ، حاشیہ 78۔ الحج، حاشیہ۔ 1۔ جلد چہارم، یٰس، حواشی 46۔ 47۔ الزُّمر، حاشیہ 79۔