Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 50. Qaaf · Ayah 21

Tafseer
  1. وَ جَآءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَآئِقٌ وَّ شَهِیْدٌ﴿21﴾

    1. وَجَآءَتْاور آئیگا (حاضر ہوگا )
    2. كُلُّہر
    3. نَفْسٍشخص
    4. مَّعَهَااس کے ساتھ
    5. سَآئِقٌایک چلانے والا
    6. وَّشَهِيْدٌاور ایک گواہی دینے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہر شخص اِس حال میں آگیا کہ اس کے ساتھ ایک ہانک کرلانے والا ہے اور ایک گواہی دینے والا۔25
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة قٓ 25 اغلب یہ ہے کہ اس سے مراد وہی دو فرشتے ہیں جو دنیا میں اس شخص کے قول و عمل کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے مامور رہے تھے۔ قیامت کے روز جب صور کی آواز بلند ہوتے ہی ہر انسان اپنے مرقد سے اٹھے گا تو فوراً وہ دونوں فرشتے آ کر اسے اپنے چارج میں لے لیں گے۔ ایک اسے عدالت گاہ خداوندی کی طرف ہانکتا ہوا لے چلے گا اور دوسرا اس کا نامۂ اعمال ساتھ لیے ہوئے ہوگا۔
Tafheem-ul-Quran - 50 : 21