تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 50. Qaaf · Ayah 22
Tafseerلَقَدْ كُنْتَ فِیْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ﴿22﴾
- لَقَدْ كُنْتَتحقیق تو تھا
- فِيْ غَفْلَةٍغفلت میں
- مِّنْ ھٰذَااس سے
- فَكَشَفْنَاتو ہم نے ہٹادیا
- عَنْكَتجھ سے
- غِطَآءَكَتیرا پردہ
- فَبَصَرُكَپس تیری نظر
- الْيَوْمَ حَدِيْدٌآج بڑی تیز
Translation · Tafheem-ul-Quran
اِس چیز کی طرف سے تُو غفلت میں تھا ، ہم نے وہ پردہ ہٹا دیا جو تیرے آگے پڑا ہوا تھا اور آج تیری نگاہ خوب تیز ہے۔26
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة قٓ 26
یعنی اب تو تجھے خوب نظر آ رہا ہے کہ وہ سب کچھ یہاں موجود ہے جس کی خبر خدا کے نبی تجھے دیتے تھے۔