تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 50. Qaaf · Ayah 28
قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَ قَدْ قَدَّمْتُ اِلَیْكُمْ بِالْوَعِیْدِ﴿28﴾
- قَالَارشاد ہوگا
- لَانہ
- تَخْتَصِمُوْاتم جھگڑو
- لَدَيَّمیرے پاس، سامنے
- وَقَدْ قَدَّمْتُاور میں پہلے بھیج چکا ہوں
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- بِالْوَعِيْدِوعدۂ عذاب
Translation · Tafheem-ul-Quran
جواب میں ارشاد ہوا”میرے حضور جھگڑا نہ کرو، میں تم کو پہلے ہی انجام ِبد سے خبر دار کر چکا تھا۔35
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة قٓ 35
یعنی تم دونوں ہی کو میں نے متنبہ کردیا تھا کہ تم میں سے جو بہکائے گا وہ کیا سزا پائے گا اور جو بہکے گا اسے کیا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ میری اس تنبیہ کے باوجود جب تم دونوں اپنے اپنے حصے کا جرم کرنے سے باز نہ آئے تو اب جھگڑا کرنے سے حاصل کیا ہے۔ بہلنے والے کو بہکنے کی اور بہکانے والے کو بہکانے کی سزا تو اب لازماً ملنی ہی ہے۔