تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 50. Qaaf · Ayah 36
وَ كَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَشَدُّ مِنْهُمْ بَطْشًا فَنَقَّبُوْا فِی الْبِلَادِ١ؕ هَلْ مِنْ مَّحِیْصٍ﴿36﴾
- وَكَمْاور کتنی
- اَهْلَكْنَاہلاک کیں ہم نے
- قَبْلَهُمْان سے قبل
- مِّنْ قَرْنٍامتیں
- هُمْ اَشَدُّوہ زیادہ سخت
- مِنْهُمْان سے
- بَطْشًاپکڑ میں
- فَنَقَّبُوْاپس کریدنے (گشت کرنے) لگے
- فِي الْبِلَادِ ۭشہروں میں
- هَلْکیا
- مِنْسے (کہیں)
- مَّحِيْصٍبھاگنے کی جگہ
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہم ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے بہت زیادہ طاقتور تھیں اور دنیا کے ملکوں کو انہوں نے چھان مارا تھا۔46 پھر کیا وہ کوئی جائے پناہ پا سکے؟47
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة قٓ 46
یعنی صرف اپنے ملک ہی میں وہ زور آور نہ تھیں بلکہ دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی وہ جا گھسی تھیں اور ان کی تاخت (طاقت) کا سلسلہ روئے زمین پر دور دور تک پہنچا ہوا تھا۔
سورة قٓ 47
یعنی جب خدا کی طرف سے ان کی پکڑ کا وقت آیا تو کیا ان کی وہ طاقت ان کو بچا سکی ؟ اور کیا دنیا میں پھر کہیں ان کو پناہ مل سکی ؟ اب آخر تم کس بھروسے پر یہ امید رکھتے ہو کہ خدا کے مقابلے میں بغاوت کر کے تمہیں کہیں پناہ مل جائے گی ؟