Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 50. Qaaf · Ayah 37

  1. اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَذِكْرٰى لِمَنْ كَانَ لَهٗ قَلْبٌ اَوْ اَلْقَى السَّمْعَ وَ هُوَ شَهِیْدٌ﴿37﴾

    1. اِنَّ فِيْ ذٰلِكَبیشک اس میں
    2. لَذِكْرٰىنصیحت
    3. لِمَنْاسکے لئے جو
    4. كَانَ لَهٗہو اس کا
    5. قَلْبٌدل
    6. اَوْ اَلْقَىیا ڈالے (لگائے)
    7. السَّمْعَکان
    8. وَهُوَ شَهِيْدٌاور وہ متوجہ
Translation · Tafheem-ul-Quran
اس تاریخ میں عبرت کا سبق ہے ہر اس شخص کے لیے جو دل رکھتا ہو، یا جو توجہ سے بات کو سنے۔48
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة قٓ 48 بالفاظ دیگر جو یا تو خود اپنی گرہ کی اتنی عقل رکھتا ہو کہ صحیح بات سوچے، یا نہیں تو غفلت اور تعصب سے اتنا پاک ہو کہ جب دوسرا کوئی شخص اسے حقیقت سمجھائے وہ کھلے کانوں سے اس کی بات سنے۔ یہ نہ ہو کہ سمجھانے والے کی آواز کان کے پردے پر سے گزر رہی ہے اور سننے والے کا دماغ کسی اور طرف مشغول ہے۔