Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 14

  1. تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَا١ۚ جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ﴿14﴾

    1. تَجْرِيْچل رہی تھی
    2. بِاَعْيُنِنَا ۚہماری نگاہوں کے سامنے۔ ساتھ
    3. جَزَآءًبدلہ تھا
    4. لِّمَنْاس کے لیے جو
    5. كَانَ كُفِرَتھا انکار کیا گیا۔ کفر کیا گیا
Translation · Tafheem-ul-Quran
جو ہماری نگرانی میں چل رہی تھی۔ یہ تھا بدلہ اُس شخص کی خاطر جس کی ناقدری  کی گئی تھی۔ 13
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقَمَر 13 اصل الفاظ ہیں جَزَاءً لِّمَنْ کَانَ کُفِرَ ، یعنی " یہ سب کچھ اس شخص کی خاطر بدلہ لینے کے لیے کیا گیا جس کا کفر کیا گیا تھا۔ " کفر اگر انکار کے معنی میں ہو تو مطلب یہ ہوگا کہ " جس کی بات ماننے سے انکار کیا گیا تھا " اور اگر اسے کفران نعمت کے معنی میں لیا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ " جس کا وجود ایک نعمت تھا مگر اس کی ناقدری کی گئی تھی "۔