Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 2

  1. وَ اِنْ یَّرَوْا اٰیَةً یُّعْرِضُوْا وَ یَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ﴿2﴾

    1. وَاِنْ يَّرَوْااور اگر وہ دیکھ لیں
    2. اٰيَةًکوئی بھی نشانی
    3. يُّعْرِضُوْامنہ موڑ جاتے ہیں
    4. وَيَقُوْلُوْااور کہتے ہیں
    5. سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّجادو ہے گزرنے والا۔ جاری رہنے والا۔ مسلسل
Translation · Tafheem-ul-Quran
مگر اِن لوگوں کا حال یہ ہے خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں منہ موڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو چلتا ہوا جادو ہے۔ 2
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقَمَر 2 اصل الفاظ ہیں سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ۔ اس کے کئی مطلب ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ معاذاللہ، شب و روز کی جادوگری کا جو سلسلہ محمد ﷺ نے چلا رکھا ہے، یہ جادو بھی اسی میں سے ہے۔ دوسرے یہ کہ یہ پکا جادو ہے، بڑی مہارت سے دکھا یا گیا ہے۔ تیسرے یہ کہ جس طرح اور جادو گزر گئے ہیں، یہ بھی گزر جائے گا، اس کا کوئی دیر پا اثر رہنے والا نہیں ہے۔