Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 31

Tafseer
  1. اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوْا كَهَشِیْمِ الْمُحْتَظِرِ﴿31﴾

    1. اِنَّآبیشک ہم نے
    2. اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
    3. عَلَيْهِمْان پر
    4. صَيْحَةًایک دھماکہ
    5. وَّاحِدَةًبس ایک ہی
    6. فَكَانُوْاتو تھے وہ
    7. كَهَشِيْمِمانند گھاس کے
    8. الْمُحْتَظِرِباڑے والے کی
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہم نےاُن پر  بس ایک ہی دھماکہ چھوڑا اور وہ باڑے والے کی روندی ہوئی باڑھ کی طرح بُھس  ہو کر رہ گئے۔ 21
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقَمَر 21 جو لوگ مویشی پالتے ہیں وہ اپنے جانوروں کے باڑے کو محفوظ کرنے کے لیے لکڑیوں اور جھاڑیوں کی ایک باڑھ بنا دیتے ہیں۔ اس باڑھ کی جھاڑیاں رفتہ رفتہ سوکھ کر جھڑ جاتی ہیں اور جانوروں کی آمد و رفت سے پامال ہو کر ان کا برادہ بن جاتا ہے۔ قوم ثمود کی کچلی ہوئی بوسیدہ لاشوں کو اسی برادے سے تشبیہ دی گئی ہے۔