Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 6

  1. فَتَوَلَّ عَنْهُمْ١ۘ یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ اِلٰى شَیْءٍ نُّكُرٍۙ﴿6﴾

    1. فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘتو منہ پھیر لو ان سے
    2. يَوْمَ يَدْعُجس دن پکارے گا
    3. الدَّاعِپکارنے والا
    4. اِلٰىطرف
    5. شَيْءٍایک چیز کے
    6. نُّكُرٍانجان
Translation · Tafheem-ul-Quran
پس اے نبیؐ ،  اِن سے رُخ پھیر لو۔ 5 جس روز پکارنے والا ایک سخت ناگوار 6 چیز کی طرف پکارے گا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقَمَر 5 بالفاظ دیگر انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو۔ جب انہیں زیادہ سے زیادہ معقول طریقہ سے سمجھایا جا چکا ہے، اور انسانی تاریخ سے مثالیں دے کر بھی بتادیا گیا ہے کہ انکار آخرت کے نتائج کیا ہیں اور رسولوں کی بات نہ ماننے کا کیا عبرتناک انجام دوسری قومیں دیکھ چکی ہیں، پھر بھی یہ اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آتے، تو انہیں اسی حماقت میں پڑا رہنے دو۔ اب یہ اسی وقت مانیں گے جب مرنے کے بعد قبروں سے نکل کر اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے کہ وہ قیامت واقعی برپا ہوگئی جسے قبل از وقت خبردار کر کے راہ راست اختیار کرلینے کا مشورہ انہیں دیا جا رہا تھا۔ سورة الْقَمَر 6 دوسرا مطلب انجانی چیز بھی ہوسکتا ہے۔ یعنی ایسی چیز جو کبھی ان کے سان گمان میں بھی نہ تھی، جس کا کوئی نقشہ اور کوئی تصور ان کے ذہن میں نہ تھا، جس کا کوئی اندازہ ہی وہ نہ کرسکتے تھے کہ یہ کچھ بھی کبھی پیش آسکتا ہے۔