Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 58. Al-Mujaadila · Ayah 16

  1. اِتَّخَذُوْۤا اَیْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ فَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ﴿16﴾

    1. اِتَّخَذُوْٓاانہوں نے بنالیا
    2. اَيْمَانَهُمْاپنی قسمیں
    3. جُنَّةًڈھال
    4. فَصَدُّوْاپس انہوں نے روک دیا
    5. عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے سے
    6. فَلَهُمْتو ان کے لئے
    7. عَذَابٌعذاب
    8. مُّهِيْنٌذلت کا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اُنہوں نے  اپنی قسموں کر ڈھال بنا رکھا ہے جس کی آڑ میں وہ اللہ کی راہ سے لوگوں کو روکتے ہیں، 34 اِس پر ان کے لیے ذلّت کا عذاب ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُجَادِلَة 34 مطلب یہ ہے کہ ایک طرف تو وہ اپنے ایمان اور اپنی وفاداری کی قسمیں کھا کر مسلمانوں کی گرفت سے بچے رہتے ہیں، اور دوسری طرف اسلام اور اہل اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف ہر طرح کے شبہات اور وسوسے لوگوں کے دلوں میں پیدا کرتے ہیں تاکہ لوگ یہ سمجھ کر اسلام قبول کرنے سے باز رہیں کہ جب گھر کے بھیدی یہ خبریں دے رہے ہیں تو ضرور اندر کچھ دال میں کالا ہوگا۔