Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 58. Al-Mujaadila · Ayah 18

  1. یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا فَیَحْلِفُوْنَ لَهٗ كَمَا یَحْلِفُوْنَ لَكُمْ وَ یَحْسَبُوْنَ اَنَّهُمْ عَلٰى شَیْءٍ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهُمْ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ﴿18﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. يَبْعَثُهُمُ اللّٰهُانہیں اٹھائے گا اللہ
    3. جَمِيْعًاسب
    4. فَيَحْلِفُوْنَتو وہ قسمیں کھائینگے
    5. لَهٗاس کے لئے
    6. كَمَاجیسے
    7. يَحْلِفُوْنَوہ قسمیں کھاتے ہیں
    8. لَكُمْتمہارے لئے، سامنے
    9. وَيَحْسَبُوْنَاور وہ گمان کرتے ہیں
    10. اَنَّهُمْکہ وہ
    11. عَلٰي شَيْءٍ ۭکسی شے پر
    12. اَلَآیاد رکھو
    13. اِنَّهُمْبیشک وہ
    14. هُمُوہی
    15. الْكٰذِبُوْنَجھوٹے
Translation · Tafheem-ul-Quran
سی طرح قسمیں  کھائیں  گے جس طرح تمہارے سامنے کھاتے ہیں 35 اور اپنے نزدیک یہ سمجھیں گے کہ اس سے ان کا کچھ کام بن جائے گا۔خوب جان لو، وہ پرلے درجے کے جُھوٹے ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُجَادِلَة 35 یعنی یہ صرف دنیا ہی میں اور صرف انسانوں ہی کے سامنے جھوٹی قسمیں کھانے پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ آخرت میں خود اللہ جل شانہ کے سامنے بھی یہ جھوٹی قسمیں کھانے سے باز نہ رہیں گے۔ جھوٹ اور فریب ان کے اندر اتنا گہرا اتر چکا ہے کہ مر کر بھی یہ ان سے نہ چھوٹے گا۔