Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 58. Al-Mujaadila · Ayah 6

  1. یَوْمَ یَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًا فَیُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْا١ؕ اَحْصٰىهُ اللّٰهُ وَ نَسُوْهُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ۠ع﴿6﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. يَبْعَثُهُمُوہ انہیں اٹھائے گا
    3. اللّٰهُاللہ
    4. جَمِيْعًاسب
    5. فَيُنَبِّئُهُمْتو وہ انہیں آگاہ کریگا
    6. بِمَا عَمِلُوْا ۭوہ جو انہوں نے کیا
    7. اَحْصٰىهُ اللّٰهُاللہ نے اسے گن رکھا تھا
    8. وَنَسُوْهُ ۭاور وہ اسے بھول گئے
    9. وَاللّٰهُاور اللہ
    10. عَلٰي كُلِّ شَيْءٍہر شے پر
    11. شَهِيْدٌنگران
Translation · Tafheem-ul-Quran
اُس دن (یہ ذلّت کا عذاب ہونا ہے) جب اللہ ان سب کو پھر سے زندہ کرکے اُٹھائے گا اور انہیں بتادےگا کہ وہ کیا کچھ کرکے آئیں ہیں۔ وہ بُھول گئے ہیں مگر اللہ نے ان کا سب کیا دھرا گِن گِن کر محفوظ کر رکھا ہے 17 اور اللہ ایک ایک چیز پر شاہد ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُجَادِلَة 17 یعنی ان کے بھول جانے سے معاملہ رفت گزشت نہیں ہوگیا ہے۔ ان کے لیے خدا کی نافرمانی اور اس کے احکام کی خلاف ورزی ایسی معمولی چیز ہو سکتی ہے کہ اس کا ارتکاب کر کے اسے یاد تک نہ رکھیں، بلکہ اسے کوئی قابل اعتراض چیز ہی نہ سمجھیں کہ اس کی کچھ پروا انہیں ہو۔ مگر خدا کے نزدیک یہ کوئی معمولی چیز نہیں ہے۔ اس کے ہاں ان کا ہر کرتوت نوٹ ہوچکا ہے۔ کس شخص نے، کب، کہاں، کیا حرکت کی، اس حرکت کے بعد اس کا اپنا رد عمل کیا تھا، اور اس کے کیا نتائج، کہاں کہاں کس کس شکل میں برآمد ہوئے، یہ سب کچھ اس کے دفتر میں لکھ لیا گیا ہے۔